ورلڈ کپ سیمی فائنل، پاکستان کی رسائی اب ‘اگر مگر’ اور نیوزی لینڈ کی شکست سے مشروط
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی
کینڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہیں اب دیگر ٹیموں کے نتائج، بالخصوص نیوزی لینڈ کی کارکردگی سے وابستہ ہو گئی ہیں۔
سیمی فائنل میں جانے کے ممکنہ منظر نامے
پہلا منظر نامہ
اگر نیوزی لینڈ اپنے بقیہ دونوں میچز ہار جاتا ہے، تو پاکستان کے لیے راستہ کافی حد تک ہموار ہو جائے گا۔ اس صورتحال میں پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے صرف اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دینا ہوگی۔
دوسرا منظر نامہ
اگر نیوزی لینڈ اپنے بقیہ دو میں سے صرف ایک میچ ہارتا ہے، تو معاملہ نیٹ رن ریٹ (NRR) پر آ جائے گا۔ ایسی صورت میں پاکستان کو نہ صرف سری لنکا کو ہرانا ہوگا بلکہ یہ بھی دعا کرنی ہوگی کہ اس کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر رہے۔
تیسرا منظر نامہ
اگر نیوزی لینڈ اپنے بقیہ دونوں میچز جیت جاتا ہے، تو پاکستان کے لیے تمام دروازے بند ہو جائیں گے اور قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باقاعدہ طور پر باہر ہو جائے گی۔








