بانی کی آنکھ کا جو علاج یہاں ہوا، باہر بھی جاتے تو ایسا علاج نہ ہوتا، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر کی وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی کی فیملی ملاقات اور صحت کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
سیاسی ایجنڈا
رانا ثنا اللہ نے وضاحت کی کہ یہ لوگ اس معاملے کو سیاسی ایونٹ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بانی کی صحت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مالکن کا گھر میں کام کرنے والی یتیم بچیوں پر بدترین تشدد، ملزمہ گرفتار
ڈاکٹرز کی رپورٹ
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ رات بھی سینیئر ترین ڈاکٹرز نے بانی کی آنکھ کا علاج کیا، اور دل کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کی آنکھ کا جو علاج یہاں ہوا، وہ باہر جا کر بھی نہیں ہوتا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کی حقیقی تصویر
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہ رہے ہیں کہ ملک میں ہیجانی کیفیت اور عدم استحکام پیدا ہو، تاہم ان کا کوئی بڑا احتجاج نہیں ہو رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج میں کوئی دم خم نہیں، اور پی ٹی آئی والے احتجاج کرنے کے حوالے سے اپنی عادت سے مجبور ہیں۔








