وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ دوحہ
اسلام آباد /دوحہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ کے دورے میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر امریکہ نے حملہ کیا تو ایران ایسا جواب دے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیا گیا ہوگا، ایران
ملاقات کی تفصیلات
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ پنجاب میں داخل، جڑواں شہر مکمل سیل
موضوحات پر گفت و شنید
ملاقات میں باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
اہم فیصلے
دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی مسائل پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے کے مطابق امیر قطر نے وزیراعظم کی پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی اور ان کا دورہ پاکستان رواں سال ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو نمائندے منتخب کرنے کے حق سے 1970میں محروم رکھاگیا، جسٹس صلاح الدین
دوطرفہ تعلقات کا جائزہ
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، پاک قطر برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اقتصادی شراکت داری
اعلامیے کے مطابق امیر قطر نے اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ سٹریٹجک سطح تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








