ترک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، پائلٹ شہید
حادثہ کی تفصیل
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ممکنہ وزیر کی اہلیہ نے شوہر کی نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل کردی
پائلٹ کی شہادت
حکام نے بتایا کہ ترک فضائیہ کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ پیر کی رات دیر گئے ترکی کے علاقے بالکیسر میں گر کر تباہ ہو گیا، حکام نے بتایا کہ پائلٹ شہید ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں سرینگر میں مذہبی عبادات پر پابندیاں انتہائی تشویشناک ہیں، دفترِ خارجہ
واقعے کی جگہ پر صورتحال
یہ واقعہ برسا ازمیر ہائی وے کے قریب پیش آیا، واقعے کی فوٹیج میں مقامی لوگوں کو جائے وقوعہ کی طرف بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
حکام کے مطابق وجوہات جاننے کےلیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔








