سابق ڈی جی ایف آئی اے نے بیوی حوالگی کے لیے ایس ایس پی بیٹے کے خلاف کیس دائر کر دیا
سابق ڈی جی ایف آئی اے کا کیس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈی جی ایف آئی اے نے بیوی کی حوالگی کے لیے ایس ایس پی بیٹے کے خلاف کیس دائر کر دیا۔ عدالت نے خاتون کو بیٹے کی کسٹڈی سے لے کر شوہر کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: طاقتور ترین لوگوں نے دریاؤں کے راستوں پر ہوٹلز بنا رکھے ہیں: مصدق ملک
چیف جسٹس کا سخت نوٹس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، بیلف سے بدتمیزی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم ایس ایس پی پر برہم ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا
ایس ایس پی سے استفسار
چیف جسٹس نے ایس ایس پی سے استفسار کیا کہ عدالتی بیلف کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ آپ کی جرأت کیسے ہوئی بیلف سے غلط زبان استعمال کرنے کی؟
یہ بھی پڑھیں: فلیگ شپ پروگرام کے تحت اقلیتی مذہبی مقامات کی بحالی و تحفظ کے منصوبے کا افتتاح
ایس ایس پی کا جواب
ایس ایس پی سپیشل برانچ افنان نے کہاکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، عدالتی حکم پر بیلف نے بزرگ خاتون کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت کی رائے
عدالت نے کہاکہ میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو بیٹے نے کیوں زبردستی ماں کو رکھا ہے؟ ایس ایس پی سپیشل برانچ نے کہاکہ ماں شدید بیمار ہے، ہم ان کا مکمل خیال رکھ رہے ہیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ آئین مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔








