پاکستان اور ورلڈ بینک میں ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان ترقیاتی تعاون

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ورلڈ بینک میں ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، جس میں عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے استحکام اور موسمیاتی اہداف میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے: پی ڈی ایم اے

ملاقات کی تفصیلات

ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت اصلاحاتی ترجیحات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ

اہم شعبے زیر غور

وزارت خزانہ کے مطابق انسانی سرمائے، آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت کے شعبے زیر غور آئے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پی ایف پر مؤثر عملدرآمد پر زور دیا، وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، پالیسی سازی اور عملدرآمد میں وفاقی وزارتوں کی مؤثر شمولیت پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: گڑیا سے پنجاب کی ’’آئرن لیڈی‘‘ تک کا سفر

منصوبوں میں شفافیت

اعلامیہ میں کہا گیا کہ منصوبوں میں شفافیت اور مانیٹرنگ میکانزم بہتر بنانے پر اتفاق ہوا، زراعت میں پیداواری صلاحیت اور ویلیو چین بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل درستگی سے ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں، کیا چین میزائل گائیڈنس سسٹم کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے؟ تجزیہ کار ماریو نوفال کو سوال

زرعی اصلاحات اور مالیاتی پائیداری

وزیر خزانہ نے نجی شعبے کی شمولیت اور زرعی فنانس تک رسائی بڑھانے پر زور دیا، زرعی اصلاحات میں ورلڈ بینک اور آئی ایف سی کی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقات میں توانائی شعبے کی اصلاحات اور مالیاتی پائیداری پر تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے “ورک فرام ہوم” کرنے والے ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کروانا چاہتے ہیں:فیصل کریم کنڈی

تکنیکی مذاکرات کی جاری رہنا

ملاقات کے دوران پاکستان اور عالمی بینک کا تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، ورلڈ بینک کی پاکستان کے استحکام اور موسمیاتی اہداف میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

حکومتی عزم

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے ساختی اصلاحات اور گورننس بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...