پاکستانی ڈاکٹرز کا کارنامہ؛ قبل از وقت پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی بینائی بحال
اہم کارنامہ: جڑواں بچوں کی بینائی کی حفاظت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے قبل از وقت پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی بینائی کو بچا کر اہم کارنامہ انجام دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان کی صحافی کالونی کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں ، عظمٰی بخاری کی ڈی سی ملتان کو ہدایت
بچوں کی حالت اور علاج
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 7 ماہ کے جڑواں بچوں ابراہیم اور اسماعیل میں آر او پی کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے فوری علاج شروع کیا اور بینائی کو مستقل نقصان سے بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور کے پی کے میں تنخواہوں میں کتنے اضافے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
والدہ کی بیان
اس حوالے سے بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ بروقت علاج سے میرے بچوں کی بینائی کو بچا لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے تازہ رپورٹ سامنے آگئی
ڈاکٹر امجد کی تشریح
ڈاکٹر امجد کے مطابق قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی آنکھوں کی اسکریننگ لازمی قرار دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال تقریباً 10 لاکھ بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں جبکہ پیدائش کے وقت ڈیڑھ کلو گرام سے کم وزن والے بچوں کی بینائی کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
آکسیجن کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ آکسیجن کی متوازن مقدار سے آر او پی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
شفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کا اقدام
واضح رہے کہ الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے مطابق بینائی متاثر ہونے والے بچوں کے آر او پی کے خصوصی پروگرام کے تحت اب تک 19 ہزار بچوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔








