علی امین گنڈاپور سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش قرار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو جھوٹ اور میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: ڈی ایس پی لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سیکیورٹی کے حوالے سے وضاحت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ انھوں نے کسی سے کوئی سیکیورٹی واپس لی نہ ہی ایسے کاموں کے لئے ان کے پاس وقت ہے۔ تمام لوگوں کی اصل توجہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور رہائی ہونی چاہئے۔ اگر کوئی نان ایشو کو ایشو بناکر خبروں میں رہنا چاہے تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔

عدالت میں کوشش

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے کھلی عدالت میں روسٹرم پر جاکر بات کرنے کی کوشش کی۔ چیف جسٹس سنی ان سنی کرتے ہوئے اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت نہ ہونے کے حوالے سے بات کرنا چاہ رہے تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...