عمران خان کی ہسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ زیر حراست
تحویل میں لیا گیا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پمز ہسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تحویل میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائدِاعظم آئین پسندی، قومی وحدت اور جمہوری اقدار پر غیر متزلزل یقین کی لازوال علامت ہیں: بلاول
حیدر سعید کی گرفتاری
رپورٹ کے مطابق حیدر سعید کو داہگل ناکہ سے تحویل میں لیا گیا، حیدر سعید کو پولیس وین کے ذریعے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال کے باہر فوٹیج کی تدوین
حیدر سعید گزشتہ شب پمز ہسپتال کے باہر فوٹیج بناتے رہے، حیدر سعید نے بانی پی ٹی آئی کی پمز ہسپتال سے واپسی کے وقت گاڑیوں کی فوٹیج بنائی تھی。








