عمران خان کی صحت پر فیصلے کرنے کا مینڈیٹ پارٹی کے پاس نہیں، علیمہ خان کا دوٹوک اعلان
علیمہ خان کا عمران خان کی صحت پر بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ "عمران خان کی صحت پر فیصلے کرنے کا مینڈیٹ پارٹی کے پاس نہیں، یہ فیملی اور ڈاکٹرز کا مینڈیٹ ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: لودھراں میں کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا شدید غم و غصہ کا اظہار، ڈی سی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
گفتگو کے اہم نکات
دیگر بہنوں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ "محسن نقوی نے آکر کہاکہ پارٹی ہمارے ساتھ ہے، بڑا کلیئر ہوجائیں کہ یہ پارٹی کا مینڈیٹ نہیں کہ وہ عمران خان کی صحت پر فیصلہ کریں، یہ فیملی اور ڈاکٹرز کا مینڈیٹ ہے، اس فیصلے پر میں 10 ٹوئیٹس کرچکی ہوں"۔
علاج کی جگہ کے بارے میں تحفظات
ان کا مزید کہنا تھا کہ الشفا ہسپتال ٹی وی پر آرہا تھا تو ہم نے ٹوئیٹ کیے، ہمیں پیچھے سے پتہ چل رہا تھا کہ ایجنسیوں کے بندے ڈاکٹرز کے پاس پہنچ چکے، وہاں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ہم ایسی جگہ علاج چاہ رہے تھے جہاں رپورٹس چھپائی نہ جاسکیں، ان کی فیملی اور ڈاکٹرز کی موجودگی میں علاج ہو۔
بڑا کلئیر ہو جائیں کہ عمران خان کی صحت پر فیصلے کرنے کا مینڈیٹ پارٹی کے پاس نہیں یہ فیملی اور ڈاکٹرز کا مینڈیٹ ہے، علیمہ خان pic.twitter.com/JtTLElw0t1
— Ajmal Jami (@ajmaljami) February 25, 2026








