ٹی 20 ورلڈکپ، ثقلین مشتاق کی اپنے دامادشاداب خان کا دفاع کرنے کی کوشش، محمد حفیظ نے آڑھے ہاتھوں لے لیا

شاداب خان کی بولنگ پر بحث

کراچی (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں شاداب خان کی ناقص بولنگ پر ان کے سسر ثقلین مشتاق دفاع کرنے لگے، تاہم بادی النظر میں محمد حفیظ نے انہیں لاجواب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی

پروگرام میں گرما گرم بحث

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی، جہاں سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ اور سابق سپنر ثقلین مشتاق آمنے سامنے آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا سیّد اور عماد شمسی کے گھر ننھی پری کی آمد

شاداب خان کی بنیادی کردار پر سوالات

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے بنیادی کردار سے متعلق ابہام ٹیم کے توازن کو متاثر کر رہا ہے، تاہم ثقلین مشتاق نے اپنے داماد کا بھرپور دفاع کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف نے کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہونے کی وجہ بتا دی

ہنر کی تاریکی میں

محمد حفیظ نے استفسار کیا کہ شاداب خان کی ٹیم میں ترجیح کیا ہے، وہ بیٹنگ آل راؤنڈر ہے یا بالر؟ جس پر ثقلین مشتاق کاکہنا تھا کہ وہ دونوں ہیں اور دونوں شعبوں میں برابر اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پہلا کردار - بیٹنگ یا بولنگ؟

محمد حفیظ نے کہا کہ اگر بلے باز ہے تو پھر وہ پانچ نمبر پر باری لے لے۔ جس پر ثقلین مشتاق کاکہنا تھا کہ منیجمنٹ نے پانچ پر استعمال بھی کیا گیا، میں نے بھی ماضی میں نمبر پانچ پر کروایا تھا، اس میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ بیٹنگ کرلے۔

یہ بھی پڑھیں: حجرہ شاہ مقیم میں پرائیویٹ افراد لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار نکلے، حیران کن انکشاف

باہمی گفتگو کا تبادلہ

محمد حفیظ پھر گویا ہوئے کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ بلے باز ہے جو بولنگ بھی کر سکتا ہے، لیکن آپ کی پھر ترجیح کیا ہونی چاہیے؟ سابق سپنر کا کہنا تھا کہ اگر آپ بالنگ سے میچ جتوائیں یا پھر بیٹنگ سے میچ جتوائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اچھے ہیں دونوں شعبوں میں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، مگر اس کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا

توجہ دینے کی ضرورت

ذاتی تجربات کی اہمیت

اس پر محمد حفیظ نے کہاکہ میں اپنے آپ کو آل راؤنڈر کہتا ہوں لیکن بنیادی ذمہ داری بیٹنگ تھی، اگر میں بیٹنگ ہی نہیں کر پا رہا تو پھر میری بولنگ کے چار چھ اوورز بھی نہیں چاہئیں، مجھے کپتان یہی کہتے تھے کہ بیٹنگ نہیں کریں گے تو پھر اوورز نہیں چاہیں کیونکہ وہ میری پہلی ذمہ داری تھی۔ اسی طرح نواز، شاداب کی بنیادی ذمہ داری ان کی بولنگ جبکہ صائم کی بنیادی ذمہ داری اس کی بیٹنگ ہے، اگر وہ جس کام کے لیے لائے گئے تھے، وہ نہیں کر رہے تو پھر ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، جس کی میزبان نے بھی تائید کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...