سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ، فی تولہ نرخ کیا ہوگئے؟
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 5,185 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
مقامی مارکیٹ کے اثرات
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1,300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کا لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار تشویش
فی دس گرام سونے کی قیمت
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1,114 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 64 ہزار 044 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں تبدیلی
سونے کے ساتھ ساتھ، فی تولہ چاندی کی قیمت 268 روپے کے اضافے سے 9,554 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 230 روپے کے اضافے سے 8,191 روپے کی سطح پر آگئی۔








