جی سی یو میں اسلامی خطاطی پر سالانہ نمائش کا انعقاد

سالانہ نمائش کا انعقاد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لائبریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اسلامی خطاطی پر سالانہ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف مصور و خطاط اسلم کمال کے خوبصورت فن پارے پیش کیے گئے۔ اس نمائش میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے کیانی ہال میں نامور قانون دانوں کی محفل سارا دن سجی رہتی، اکثریت اْنکی تھی جنہوں نے پاکستان تخلیق ہوتے دیکھا تھا

مہمانِ خصوصی کا خطاب

تقریب کے مہمانِ خصوصی اولڈ راوین ڈاکٹر انجم جلال، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارڈیک سرجری پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تھے۔ اس موقع پر اسلم کمال کے صاحبزادے فہیم کمال اور صاحبزادی عظمیٰ کمال بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر انجم جلال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں طلبہ کو آرٹ اور خطاطی کے میدان میں نئی تحریک اور رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے ایس ایم یو میں دوا سازوں کے عالمی دن کی شاندار تقریب

فن کی اہمیت پر زور

عظمیٰ کمال نے کہا کہ جی سی یو نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سال اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کر کے قابلِ تحسین مثال قائم کی ہے۔ فہیم کمال نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی خطاطی جیسے خوبصورت فن کو محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جی سی یو کی ثقافتی روایات

چیف لائبریرین محمد نعیم نے بتایا کہ جی سی یو گزشتہ پچیس برسوں سے اسلامی خطاطی کی نمائش کا باقاعدگی سے انعقاد کر رہا ہے، جو ادارے کی علمی و ثقافتی روایات کا مظہر ہے۔ تقریب میں چیئرپرسن شعبہ پولیٹیکل سائنس فوزیہ غنی، انچارج انٹرنیشنل ریلیشن ڈاکٹر احمد رضاخان اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شہزاد احمد سمیت دیگر اساتذہ بھی شریک تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...