بھارتی ریاست آسام میں 7 افراد نے چاقو کی نوک پر 28 سالہ خاتون کو بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
انسانیت سوز واقعہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آسام میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے میں چاقو کی نوک پر 28 سالہ خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ برطرف، عہدہ سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوناک واقعہ 19 فروری کو پیش آیا جس کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش، مودی کو جی 7 اجلاس سے واپسی پرکتنے گھنٹے کا اضافی سفر کرنا پڑا؟ جانئے
متاثرہ خاتون کا بیان
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ حملہ آوروں نے اسے اغوا کرکے ایک ایک کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جنسی زیادتی کرنے والوں نے بعد ازاں خاتون کے اکاؤنٹ سے 10 ہزار روپے ایک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے پر بھی مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ٹرانسجینڈرز کیلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
اہل خانہ کی گواہی
اہلِ خانہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی اپنے ایک دوست کے ساتھ چند کلومیٹر دور بائی پاس روڈ پر ایک کار میں موجود تھی کہ اچانک جانور نما مردوں کا ایک گروہ نمودار ہوا۔ ملزمان نے دونوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور بوائے فرینڈ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر واردات انجام دی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے دو ملزمان 25 سالہ نیلوتپل داس اور 27 سالہ سبول داس کو شناخت کر لیا جو اب پولیس کی حراست میں ہیں۔
پولیس کے بقول متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








