لاہور میں 2 خواتین سمیت 3 افراد میں منکی پیکس کی تصدیق
منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں منکی پاکس کے 3 کیسز کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جنہیں میو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کے خلاف سائبر حملہ تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جانے لگا
متاثرہ افراد کی تفصیلات
محکمہ صحت پنجاب کی لیب رپورٹ کے مطابق متاثرہ خواتین کی عمریں 35 اور 43 سال ہیں۔ ان کے علاوہ 23 سالہ نوجوان بھی وائرس کا شکار ہوا۔ خواتین مریضوں میں 43 سالہ آسیہ اور 35 سالہ شکیلہ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 23 سالہ عبدالحنان بھی منکی پاکس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
میو اسپتال کی جانب سے بیان
ایم ایس میو اسپتال کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں آئسولیشن روم میں رکھا جا رہا ہے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔








