وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کابینہ کا ۲۳واں اجلاس، امن و امان، معاشی استحکام اور عوامی فلاح سے متعلق اہم فیصلے

اجلاس کی تفصیلات

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان، معاشی استحکام، زرعی اصلاحات، ادارہ جاتی بہتری اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد اہم اور دور رس فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار کے وزیر اعلیٰ نے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ دیا

دہشت گردی کی مذمت

کابینہ نے 31 جنوری کو بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز متحد اور پُرعزم ہیں۔ حالیہ واقعات پر بروقت اور مؤثر ردعمل دینے پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،آخری حد تک تعاقب کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

زرعی شعبے میں بہتری

زرعی شعبے کی بہتری کے لیے “واٹر کنزرویشن اینڈ پروڈکٹیویٹی انہانسمنٹ اِن بلوچستان تھرو کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر” منصوبے کی منظوری دی گئی، جو کورین ایگزم بینک کے قرض کے تحت شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت پانی کے مؤثر استعمال، جدید زرعی طریقوں کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات کیے جائیں گے، جس سے زرعی پیداوار اور کسانوں کی آمدن میں اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

سرمایہ کاری کی پالیسیاں

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بلوچستان لینڈ لیز پالیسی 2026 کی منظوری دی گئی تاکہ زمینوں کے شفاف اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: فرنٹیئر کانسٹیبلری کو صدارتی آرڈیننس جاری کرکے وفاقی فورس کا درجہ دے دیا گیا

غذائی تحفظ کے اقدامات

غذائی تحفظ کے لیے انٹیرم نیشنل ویٹ پالیسی 2025-26 برائے اسٹریٹجک ریزروز کی منظوری دی گئی، جس کے تحت محکمہ خوراک بلوچستان 0.50 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گا تاکہ صوبے میں گندم کی مسلسل دستیابی برقرار رہے۔ سرکاری گندم سے متعلق بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پارلیمانی سب کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ بے ضابطگی ثابت ہونے کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

گوداموں کے مسائل

سرکاری گوداموں میں موجود پرانی گندم کی فروخت کے لیے قیمت کے تعین کی غرض سے چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو سفارشات پیش کرے گی۔ محکمہ خوراک میں بدعنوانی کے الزامات میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری اور فوری برطرفی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے شکل و صورت کی وجہ سے بہت سے لوگ کہتے تھے کہ میں ہیرو جیسا نظر نہیں آتا، سنیل شیٹی

مالی اصلاحات

بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی، جبکہ بی ڈی اے سمیت تمام خودمختار اداروں اور اتھارٹیز کی جامع تنظیمِ نو کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مالی نظم و ضبط بہتر بنایا جا سکے اور اداروں کو مرحلہ وار خود کفیل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب نے 30 ستمبر، 2025 تک 9 ماہ میں آپریٹنگ منافع میں شاندار 156 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا

قانون سازی

کابینہ نے بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2025 اور بلوچستان لیویز فورس ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی دی، جس سے ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شمولیت، شفافیت اور رفتار میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علیمہ خان کے خلاف مہم کو افسوسناک قرار دے دیا

سیکیورٹی انتظامات

اجلاس میں قومی شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مؤثر اور پائیدار سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور سات روز کے اندر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ کا عزم

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں قیامِ امن، معاشی استحکام، زرعی ترقی، غذائی تحفظ اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ تمام فیصلے صوبے کے وسیع تر مفاد اور عوامی بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...