جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گرد ردعمل دیتے ہیں، طلال چوہدری

پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گرد ردعمل دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد قاسم اور سلیمان خان نے اپنی پھوپھی علیمہ خانم کو کیا بتایا؟

سکیورٹی فورسز کی تیاری

خبر ایجنسی سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گردوں کی جانب سے ردعمل سامنے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی برطانیہ میں “مشق کیمبرین پیٹرول” میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات

حالیہ دہشت گردی اور اس کے اثرات

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان کے مؤقف کو تقویت دیتے ہیں کہ دہشت گردوں کے روابط افغانستان میں موجود ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں فورسز نے کئی حملے ناکام بنائے ہیں۔

گرفتاریوں اور کارروائیوں کی تفصیلات

سکیورٹی فورسز نے افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں نے سرچ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کردی ہیں، جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...