خواتین کو پاسپورٹ میں اہم سہولت مل گئی
نئی پاسپورٹ اصلاحات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین کو پاسپورٹ میں اہم سہولت مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کے ساتھ بھی ہونی چاہئے: بیرسٹر گوہر
والد کا نام شامل کرنے کی اجازت
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے خواتین کےلیے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: جب 1859 میں ایک جنوبی افریقی شخص نے خود کو امریکہ کا شہنشاہ قرار دیا
انقلاب کا آغاز
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئی اصلاحات کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔ نئی اصلاحات خواتین کی آزاد قانونی شناخت کو تسلیم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ خواتین کے معاشی، سماجی اور شہری حقوق تک رسائی میں بڑی رکاوٹ دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا چالان معاف ۔۔۔ دوبارہ خلاف ورزی پر ادا کرنا ہوگا،پولیس بھی قانون سے بالاتر نہیں: وزیراعلیٰ سندھ
حکومتی اقدام
’’جنگ‘‘ کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ نئی اصلاحات حکومت اور یو این ویمن کا مشترکہ ڈیمو، جینڈر ریسپانسیو سروس ڈیلیوری کی مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاری
اصلاحات کی نگرانی
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ہدایات پر اصلاحات ترتیب دی گئیں۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے سافٹ ویئر اپڈیٹ کی نگرانی کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے احکامات
لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو مشاورت مکمل کرنے اور سسٹم اپڈیٹ کی ہدایات دی تھیں۔








