شہرِ قائد میں غیرقانونی فارن کرنسی کی خرید وفروخت اور حوالہ ہنڈی کا منظم نیٹ ورک پکڑا گیا
غیرقانونی کرنسی نیٹ ورک کا انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرِ قائد میں غیرقانونی فارن کرنسی کی خرید وفروخت اور حوالہ ہنڈی کا منظم نیٹ ورک پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کی چینی حکام سے ملاقاتیں، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو
ایف آئی اے کی کارروائی
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی آئی آئی چندریگرروڈ کے قریب ٹاور کے پاس کارروائی کرکے 3 ملزمان گرفتار کر لیے، جن میں شاہد، جنید اور خرم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدےکا حلف اٹھالیا
برآمد شدہ اشیا
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے 19,800 امریکی ڈالر اور 03 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان فارن کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی موجود ہیں۔ ان کو برآمد شدہ غیرملکی کرنسی اور موبائل فونز سمیت تھانہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے نتائج
حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں غیر قانونی فارن کرنسی کے کاروبار اور ہنڈی حوالہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے。








