عمرہ زائرین کو رہائش فراہم کرنے میں ناکامی، سعودی وزارت حج نے 3 کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا اقدام
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 3 عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے: علیمہ خان
کمپنیوں کی خلاف ورزی
وزارت نے بتایا کہ کمپنیوں نے عمرہ زائرین کو منظور شدہ معاہداتی پروگرام کے مطابق رہائش کی سہولیات فراہم نہیں کیں۔ ان کمپنیوں کے بیرونی ایجنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین کو مبارک ہو، اس نے پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی کا سینیٹر بھی بنوا دیا، علی امین نے پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کیا، ایمل ولی خان
زائرین کی شکایات
وزارت کے مطابق کئی عمرہ زائرین کی جانب سے سعودی عرب پہنچنے کے باوجود اپنی منظور شدہ رہائش فراہم نہ ہونے کی شکایات سامنے آئیں، جبکہ یہ سہولیات معاہداتی پروگرام میں واضح طور پر درج تھیں۔
حکومت کا عزم
سعودی حکام نے خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو فوراً متاثرہ عمرہ زائرین کے لیے رہائش فراہم کرنے کا پابند کر دیا۔








