پنجاب حکومت کا رواں سال وزرا اور بیوروکریٹس کے لیے ایک ارب 14 کروڑ روپے مالیت کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا نیا منصوبہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے رواں سال وزرا اور بیوروکریٹس کے لیے ایک ارب 14 کروڑ روپے مالیت کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد عظمیٰ خان اڈیالہ جیل روانہ
گاڑیوں کی خریداری کی تفصیلات
دنیا ٹی وی کے مطابق ٹرانسپورٹ ونگ نے کابینہ کے لئے گاڑیوں کی خریداری پر سفارشات حکومت کو پیش کر دیں جس میں پنجاب کابینہ کے لیے 30 کروڑ روپے سے 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: نواز شریف سے بائننس کے بانی چانگ پنگ ژاو کی ملاقات
کابینہ کے لئے منتخب گاڑیاں
ذرائع محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق کابینہ کے لئے ایک لینڈ کروزر، دو ہیول ون پوائنٹ فائیو، 5 گرینڈی الٹس، 10 ٹویوٹا الٹس اور 10 ٹویوٹا یارس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات کے تناظر میں لیسکو کے اہم فیصلے، عوامی سہولت کے لیے بلز کی تاریخوں میں توسیع
بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری
2 وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کی 2 بلٹ پروف فور بائے فور ڈالے بھی خریدے جائیں گے، بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی اجازت حکومت پہلے دے چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، علی ترین کے موقف پر لاہور قلندرز کے عاطف رانا کا ردعمل بھی آگیا
وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے گاڑیاں
ذرائع کے مطابق وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لیے 27 کروڑ روپے مالیت کی 25 گاڑیاں خریدنے کی سفارشات منظور ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کا اہم میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ
چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے لئے گاڑیاں
چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے لیے 53 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی جائیں گی، انسپکشن ٹیم کے لیے 30 ڈبل کیبن ڈالے، 11 یارس اور 3 الٹس گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے۔
مزید گاڑیوں کی شمولیت
انسپکشن ٹیم کے لئے گاڑیوں میں سوزوکی کلٹس اور موٹر سائیکل بھی شامل ہیں، حکام کے مطابق سفارشات کی منظوری کے بعد خریداری کا عمل شروع ہوگا۔








