خیبرپختونخوا حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں کیا، پی ٹی آئی دور میں طالبان کو جیلوں سے رہا کروایا گیا، عابد شیرعلی
عابد شیر علی کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز
نئے تنقیدی نظریات
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی بیمار ہیں تو اللہ انہیں صحت دے، ہم اُن کی طرح کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اُڑائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا فرسٹ کا دور ختم، پاکستان کو فوقیت، واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک، امریکہ تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیدیا
سیاسی ماحول کا تجزیہ
بانی پی ٹی آئی کو کوئی بیماری نہیں ہے، نوازشریف جب جیل میں تھے تو ملاقاتوں پر پابندی تھی، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی والے خود ہی اپنے قائد کو بیمار کرنے لگے ہیں۔
پی ٹی آئی کے دور کی صورتحال
پی ٹی آئی دور میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف زہر اُگلا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا۔ پی ٹی آئی دور میں طالبان کو جیلوں سے رہا کروایا گیا۔








