جیکی شیروف کی بیٹی نے افغانی فائٹر کے ساتھ ممبئی میں ’’لیو اِن ریلیشن‘‘ میں رہنے کا اعتراف کرلیا

کرشنا شیروف کا اہم انکشاف

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکار جیکی شروف کی صاحبزادی کرشنا شیروف نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک افغان مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کے ساتھ ’’لیو اِن ریلیشن شپ‘‘ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی عورت گرفتار کرلی گئی

ریئلٹی شو "دی 50" میں شرکت

33 سالہ کرشنا ان دنوں ریئلٹی شو ’’دی 50‘‘ میں شریک ہیں، جہاں ایک حالیہ قسط کے دوران انہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔شو کے دوران کرشنا شیروف کا کہنا تھا کہ جہاں پروگرام کے ٹاسک خاصے چیلنجنگ ہیں، وہیں ان کی ذاتی زندگی بھی کم دلچسپ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فٹنس سے گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور اسی شعبے سے جڑے ایک ایم ایم اے فائٹر کے ساتھ ان کا رشتہ قائم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت

رابطہ اور ملاقات

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشنا نے فائٹر کا نام تو نہیں لیا، تاہم ذرائع کے مطابق وہ افغان فائٹر عبدالعظیم بداخشی ہیں۔ کرشنا نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی، جس کے بعد انسٹاگرام پر رابطہ شروع ہوا اور تقریباً 8 ماہ تک ویڈیو کالز کے ذریعے گفتگو جاری رہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں دونوں گوا میں ملے جہاں 2 ہفتے ایک ساتھ گزارنے کے بعد ان کا رشتہ مزید مضبوط ہو گیا۔ اس کے بعد کچھ وقت دہلی میں ساتھ گزارا اور پھر ممبئی میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

محبت کا اصل مطلب

کرشنا شیروف کے مطابق محبت کا اصل مطلب ایک دوسرے کی خوشی اور سکون کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تعلق کے آغاز میں زبان بھی ایک چیلنج تھی، کیونکہ ان کے ساتھی فارسی بولتے تھے جبکہ وہ انگریزی میں بات کرتی تھیں، اور دونوں کی ہندی بھی زیادہ مضبوط نہیں تھی، تاہم باہمی سمجھ اور رابطے نے فاصلے کم کر دیئے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...