عمران خان کی صحت کا معاملہ، پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہے گی، رات کے اندھیرے میں قیدی کو منتقل کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے: شفیع جان

پشاور خبر

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی، حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع

شفیع جان کا بیان

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے مؤقف ہے کہ عمران خان کی صحت پر فیملی بولے گی۔ بانی کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ رات کے اندھیرے میں جیل سے بانی پی ٹی آئی کو دوسری بار ہسپتال لایا گیا، رات کے اندھیرے میں قیدی کو منتقل کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی پیروی کریں، ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز موجود ہیں عمل نہیں ہورہا۔

رہائی فورس کا قیام

عمران خان رہائی فورس سے متعلق شفیع جان کا کہنا تھا کہ رہائی فورس ہر صورت بنے گی یہ فیصلہ ہوچکا ہے۔ رہائی فورس اسٹریٹ موومنٹ کے تناظر میں ہی بنائی جارہی ہے اس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہوں گے اور اس کی ممبر شپ رمضان کے بعد ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...