سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق نے لائیو پروگرام میں بیوی کے سامنے ہی دوسری شادی کی ’خواہش‘ ظاہر کر دی

عبدالرزاق کی دوسری شادی کی خواہش

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نامور سابق کرکٹر اور آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی اہلیہ کے سامنے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اہلیہ کے ساتھ گفتگو

عبدالرزاق اپنی اہلیہ عائشہ رزاق کے ساتھ حال ہی میں ندا یاسر کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی شادی اور کرکٹ کیئرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے موساد کے ایک اور جاسوس کو پھانسی دے دی

اہلیہ کی محنت کی تعریف

دوران گفتگو سابق کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ چونکہ رزاق کرکٹ میں مصروف ہوتے تھے اس لیے بچوں کے اسکول اور پیرنٹس میٹنگ سے لے کر گروسریز اور گھر کے دیگر کام وہ ہی دیکھتی تھیں اور اس بات کا خیال رکھتی تھیں کہ ہر چیز پرفیکٹ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق، مختلف واقعات میں 144 افراد زخمی

عبدالرزاق کا مذاق

اہلیہ کی گفتگو کے دوران عبدالرزاق نے یکدم مذاق کیا اور کہا ’میں نے ان کو کئی مرتبہ کہا ہے کہ میں دوسری شادی کرلیتا ہوں، تمہارا ہاتھ بٹ جائے گا، اتنا تم کام کررہی ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو مسائل کا حل چاہیے، انتشار کی سیاست نہیں ،نوجوانوں کو ای ٹیکسی کا مالک بنائیں گے: شرجیل میمن

بیٹی کی رائے

انہوں نے کہا کہ جب بھی گھر میں اہلیہ سے دوسری شادی کا کہتا ہوں تو جواب میری بیٹی کی طرف سے آجاتا ہے۔ اس موقع پر عبدالرزاق کی اہلیہ عائشہ نے کہا کہ بیٹی کا بس والد کو دیکھنا ہی کافی ہوتا ہے جبکہ بیٹا تھوڑا معصوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹس کی مفت فراہمی بند،بھاری فیسیں عائد

سرپرائز کا سوال

مزید گفتگو میں میزبان ندا یاسر نے عائشہ رزاق سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی عبدالرزاق کو سرپرائز دیا؟ جس پر عبدالرزاق نے ہنستے ہوئے کہا کہ ندا پوچھ رہی ہیں کہ کبھی دوسری شادی کا سرپرائز دیا ہے؟

زندگی کے فیصلے

رزاق کی بات پر ندا یاسر نے کہا کہ عماد وسیم کے بعد سب کی دوسری شادی کی خواہش کیوں جاگ رہی ہے؟ کوئی نامور شخصیت دوسری شادی کرلے تو آدمی فوراً شیر ہوجاتے ہیں۔ جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ ہر فرد کی زندگی اس کا اپنا معاملہ ہے اور صحیح یا غلط فیصلہ وقت ہی بتاتا ہے، کسی کو اس میں مداخلت کا حق نہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...