پاکستانی شائقین، آپ مجھے اور میرے بیٹے کو گالیاں دینے سے ورلڈ کپ نہیں جیت سکتے”، اہلیہ کپتان سلمان آغا

سلمان علی آغا کی اہلیہ کی سوشل میڈیا بدسلوکی کے خلاف آواز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سپر ایٹ مرحلے میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بدسلوکی کے خلاف آواز اٹھا دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹ سے کیش پیسے نکلوا کر پرائیویٹ کمپنی کو منتقل کیے گئے، رکن قومی اسمبلی شہلا رضا کا الزام

تنقید کا سامنا

مقامی اخبار جنگ نیوز کے مطابق انگلینڈ کی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور کپتان کی قیادت پر سخت تنقید کی گئی۔ تاہم بعض صارفین نے تنقید کی حدود پار کرتے ہوئے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر نازیبا پیغامات دینا شروع کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کا راج، بھارتی فضائی آلودگی کے اثرات لاہور پر آرہے ہیں: عظمیٰ بخاری

پیغام برائے پاکستانی شائقین

اس صورتحال پر سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈ کپ نہیں جیت سکتے، پاکستانی شائقین۔"

مداحوں کی حمایت

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں جیت اور ہار کا سلسلہ جاری رہتا ہے، لیکن کھلاڑیوں کے خاندان خصوصاً بچوں اور اہلیہ کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...