مرد عورتوں کے نگہبان اور کفیل ہوتے ہیں اور رتبے میں عورتوں سے بلند ہوتے ہیں: معروف اداکارہ سارہ عمیر
سارہ عمیر کا طلاق سے متعلق بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سارہ عمیر نے اپنی طلاق سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا اور کہا کہ مرد خواتین کی زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت
حال ہی میں اداکارہ نے میزبان و اداکار احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی۔ اس گفتگو کے دوران انہوں نے متعدد بار اپنے شوہر و ہدایت کار محسن طلعت کا نام لیا اور ان کے لیے سابق شوہر کی اصطلاح استعمال کرنے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے غیبت
خیال رہے کہ سارہ عمیر 2014ء تک شوبز انڈسٹری کی ایک نمایاں شخصیت رہیں، تاہم معروف پاکستانی ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد وہ میڈیا انڈسٹری سے غائب ہو گئیں۔ اس جوڑے کے 2 بیٹے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
مشوروں کی اہمیت
حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے شوہر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے شوہر کے کیریئر سے متعلق مشوروں کو نظر انداز کرنے پر افسوس ہے، کیونکہ ان پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مجھے اپنے کیریئر میں نقصان اٹھانا پڑا۔ اب میں اپنے ہر کردار پر ان سے مشورہ ضرور کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کر دی
دوستی اور رشتوں کا خوف
انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں میرا کوئی دوست نہیں سوائے محسن کے، میرا حقیقی دوست میرا شوہر اور میرے بچوں کا باپ ہی ہے۔ مزید برآں، سارہ عمیر نے کہا کہ مجھے اپنے رشتوں کے کھو جانے کا خوف رہتا ہے، چاہے وہ والدین ہوں، بچے ہوں یا شوہر، مجھے اپنے پیاروں کو کھونے سے ڈر لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک
مردوں کے کردار کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ مرد عورت کی زندگی میں اثاثے کی مانند ہوتے ہیں، وہ عورتوں کے نگہبان اور کفیل ہوتے ہیں اور رتبے میں عورتوں سے بلند ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق مردوں کا خواتین پر ایک خاص حد تک اختیار ہونا چاہیے اور بادشاہ کا کردار مردوں کو ہی زیب دیتا ہے۔
طلاق کا صدمہ
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک پروگرام میں سارہ عمیر نے اپنی طلاق کے بارے میں تفصیل سے بات کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ریئلٹی شو تماشہ میں شرکت اس لیے کی تاکہ وہ اپنی طلاق کے صدمے سے نکل سکیں۔








