پہلی بار ایشین ٹیموں کے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا خدشہ
سیمی فائنل کی دوڑ کا فیصلہ کن مرحلہ
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور پہلی بار کسی ایشیائی ٹیم کے سیمی فائنل سے محروم رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک، 10 اہلکار زخمی
بھارت کی غیریقینی پوزیشن
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی پوزیشن غیریقینی ہے، بھارت کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنا ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں وکلا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس برہم، صدر سپریم کورٹ بار طلب
پاکستان کی صورتحال
پاکستان بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے اور پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو لازمی ہرانا ہے جبکہ دیگر نتائج پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف جیت سے ٹیم کا اعتماد بڑھے گا: ایشان کشن
نیٹ رن ریٹ کی اہمیت
نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پلس 3.050 جبکہ پاکستان کا منفی 0.461 ہے، اس کا انحصار میچ جیتنے کے ساتھ رن ریٹ بہتر بنانے پر بھی ہوگا۔ اگر نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کے امکانات برقرار رہیں گے۔
ایونٹ سے باہر جانے والی ٹیمیں
نیوزی لینڈ سے ہار کر سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، افغانستان سپر ایٹ تک رسائی حاصل نہ کرسکا جبکہ بنگلہ دیش نے احتجاجاً ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔








