عیدالفطر کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بھی پیشگوئی کر دی

عیدالفطر کی تاریخ کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالفطر کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرائض میں غفلت برتنے پر کوٹ مومن تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے قائمقام ایم ایس اور سرگودھا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

چاند کی رویت کی پیشگوئی

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ بروز جمعرات شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ لہٰذا ملک بھر یکم شوال 21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس فورس کا کارروائی، 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 76 کلو منشیات برآمد

چاند کی عمر اور نظر آنے کی صورت حال

رویت ہلال کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر صرف 13 گھنٹے ہو گی۔ اگر چاند کی عمر 19 گھنٹے ہوتی تو چاند دیکھا جا سکتا تھا۔

واضح آسمان مگر چاند کی عدم رویت

انہوں نے کہا کہ مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند کو آنکھ، دوربین یا ٹیلی سکوپ سے نہیں دیکھا جا سکے گا، اس طرح رمضان کا مہینہ 30 دن پر مشتمل ہو گا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عیدالفطر بروز ہفتہ 21 مارچ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...