سپریم کورٹ نے زبانی معاہدوں کے مقدمات میں معیار ثبوت طے کر دیا
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے زبانی معاہدوں کے مقدمات میں معیار ثبوت طے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر 45ماہ بعد ایک بار پھر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
تحریری فیصلہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس سسٹم کا آغاز کر دیا
معاہدے کی تفصیلات
سپریم کورٹ کے مطابق زبانی معاہدہ ثابت کرنے کے لیے تاریخ، وقت، مقام، شرائط اور گواہان کی تفصیل لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا۔
زمین کی منتقلی کا حکم
سپریم کورٹ نے 1992 کے مبینہ زبانی معاہدے پر زمین کی منتقلی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
ملکیت کا ثبوت
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق صرف قبضہ یا طویل عرصہ زمین رکھنے سے ملکیت ثابت نہیں ہوتی۔








