شوہر میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ بیوی کی تدفین کی والدہ کو اطلاع دیتا،وفاقی آئینی عدالت ، خاتون کی قبر کشائی کیخلاف شوہر کی درخواست مسترد
اسلام آباد میں عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے مبینہ طور پر قتل خاتون کی قبر کشائی کیخلاف درخواست مستردکردی، آئینی عدالت نے شوہر کی درخواست خارج کرکے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا رمضان میں سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم
جسٹس حسن اظہر رضوی کا سوال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا اسلامی معاشرہ اجازت دیتا ہے لڑکی بھا کر شادی کرلو؟ خاتون کی والدہ قبر کشائی چاہتی ہے، والدہ کو شک ہے شوہر نے بیٹی کو قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور آئندہ چیف منسٹر پیپلز پارٹی کا ہوگا،نیئر حسین بخاری
شوہر کی بے خبری
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ بیٹی کی موت پر شوہر نے والدہ کو اطلاع تک نہیں دی، شوہر میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ تدفین کی والدہ کو اطلاع دیتا۔ کیا شوہر نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی ہے؟
وکیل کا موقف
وکیل نے کہاکہ میرے موکل کیخلاف کوئی ایف آئی آر نہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ آپ کے موکل نے ایف آئی آر درج ہونے نہیں دی ہو گی۔








