رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
پہلا مکمل چاند گرہن 2023
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا جو ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائےگا:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
چاند گرہن کا وقت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن 1 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا، شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا جو شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی نے سانحہ گل پلازہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے تمام افراد کو ’’شہید‘‘ قرار دے دیا
چاند گرہن کا اختتام
شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
بین الاقوامی مشاہدہ
یہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات پر بھی دیکھا جا سکے گا۔








