شاہدرہ میں گائے کا گوشت 1200 روپے کلو سرعام فروخت، شہریوں کا انتظامیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ
مہنگائی کا سامنا: گائے کے گوشت کی قیمتیں
لاہور(زین بابو) تحصیل راوی کے علاقے شاہدرہ میں سرکاری نرخ 800 روپے مقرر ہیں، مگر مارکیٹ میں گائے کا گوشت (بڑا گوشت) 1200 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت سے مایوسی، کیا واقعی ڈاکٹر محمد علی خان گنڈا پور نے پشاور چھوڑ دیا؟
دکاندار کی باتیں
موقع پر موجود ایک دکاندار سے جب پوچھا گیا کہ سرکاری ریٹ لسٹ تو 800 روپے کی ہے تو اس نے جواب دیا، "بھائی سرکاری ریٹ لسٹ کو کون پوچھتا ہے!"
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔ ہمیشہ اور ابد تک۔ سعودی ولی عہد سے متعلقہ اکاؤنٹ سے قومی زبان اردو میں پیغام آگیا۔
محکمہ کی ذمہ داریاں
یاد رہے کہ تحصیل راوی میں اس وقت اسسٹنٹ کمیشنر حمیرہ شاہ تعینات ہیں جن کی ذمہ داری ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
عوامی رائے
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو مہنگائی کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لے کر اوورچارجنگ کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر گائے کا گوشت فراہم کیا جا سکے۔








