سماجی مسائل اور پڑھائی میں عدم دلچسپی، سال 2023 اور 2024 آؤٹ آف سکولز بچوں کے لیے بھاری رہا

سکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سماجی مسائل اور پڑھائی میں عدم دلچسپی کی وجہ سے سال 2023 اور 2024 آؤٹ آف سکولز بچوں کے لیے بھاری رہا۔
دنیا ٹی وی کے مطابق پاکستاں انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے سال 24-2023 کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 2 کروڑ 53 لاکھ بچے سکولز سے باہر رہے جن میں 1 کروڑ 34 لاکھ لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی اسکینڈل؛ ترکیہ کی خاتون فٹ بال ریفری اور سینیئر عہدیدار معطل

صوبوں میں بچوں کی تعداد

صوبہ پنجاب میں 5 سے 16 سال تک کے 96 لاکھ بچے سکولز سے باہر ہیں، پنجاب میں 48 لاکھ لڑکیاں اور 47 لاکھ لڑکے سکولز سے باہر ہیں۔

سندھ میں 78 لاکھ، بلوچستان میں 29 لاکھ اور خیبر پختونخوا میں 49 لاکھ بچے سکولز سے باہر ہیں، اسلام آباد میں 90 ہزار بچے سکولز سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے کم سے کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

تعلیمی سطح پر طلبہ کی صورتحال

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پرائمری تعلیم بچوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار ہے، مڈل کلاس تک پہنچنے والے طلبہ کی تعداد 92 لاکھ 7 ہزار ہے۔ میٹرک تک پہنچنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد 46 لاکھ 99 ہزار ہے، انٹر لیول تک پہنچنے والے طلبہ کی تعداد صرف 28 لاکھ 25 ہزار ہے۔

یونیورسٹی کی تعلیم کا حصول

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق صرف 7 لاکھ 18 ہزار طلبہ ڈگری حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی داخل ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...