بہنیں اکیلے جنگ لڑ رہی ہیں اور ترجیح صرف ایک ہے، وہ ہے عمران خان کا علاج، جاوید ہاشمی
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما کا بیان
پی ٹی آئی رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے اہلِ خانہ اور ذاتی ڈاکٹروں تک فوری اور بلا رکاوٹ رسائی دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی درخواست 20ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج
علاج کی شفافیت کی ضرورت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں اہلِ خانہ اور پرسنل ڈاکٹروں کی موجودگی میں مکمل اور شفاف علاج ہونا چاہیے۔ آج عمران خان کی بہنیں اکیلے یہ جنگ لڑ رہی ہیں۔ لوگ اس ایشو کو دبانے کے لیے انہی کے خلاف لانچ کردیے گئے ہیں، ترجیح صرف ایک ہے اور وہ ہے عمران خان کا علاج۔
جاوید ہاشمی کا ٹوئٹ
عمران خان کو ان کے اہلِ خانہ اور ذاتی ڈاکٹروں تک فوری اور بلا رکاوٹ رسائی دی جائے۔
شِفا انٹرنیشنل میں اہلِ خانہ اور پرسنل ڈاکٹروں کی موجودگی میں مکمل اور شفاف علاج ہونا چاہیے۔آج عمران خان کی بہنیں اکیلے یہ جنگ لڑ رہی ہیں۔ لوگ اس ایشو کو دبانے کے لیے انہی کے خلاف لانچ کردیے…
— Javed Hashmi (@JavedHashmiJH) February 26, 2026








