فیکٹری میں آتشزدگی، رپورٹ طلب، وزیراعلیٰ سندھ نے فوری تحقیقات کا حکم دیدیا
وزیراعلیٰ سندھ کا حکم
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ نے شیر شاہ سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں لگنے والی آگ کی رپورٹ طلب کی ہے اور واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زبان صاف کرنے کی عادت کا بڑا نقصان سامنے آگیا، ماہرین نے خبردار کردیا
ریسکیو آپریشن کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی فیکٹریوں میں ہر قسم کے کیمیکلز کا جامع آڈٹ کیا جائے گا اور خطرناک کیمیکلز کے ذخائر اور استعمال کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی20 سیریز کے باقی دو میچز کے لیے پاکستان کے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا
کیمیکل سیفٹی پروٹوکول کی پابندی
صنعتی یونٹس میں کیمیکل سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ بغیر اجازت خطرناک مواد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فائر سیفٹی اور کیمیکل سٹوریج کی جانچ
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ فیکٹریوں میں فائر سیفٹی اور کیمیکل سٹوریج کا فوری معائنہ کیا جائے۔ تمام صنعتی علاقوں کی مشترکہ انسپکشن مہم شروع کی جائے اور آڈٹ رپورٹ فوری طور پر وزیراعلیٰ آفس کو پیش کی جائے۔ عوام اور مزدوروں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔







