نیپرا نے آپریشنل پاور پلانٹس کی کارکردگی رپورٹ 25-2024 جاری کر دی
نیپرا کی پاور پلانٹس کی کارکردگی رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آپریشنل پاور پلانٹس کی کارکردگی رپورٹ 25-2024 جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی؛ خلیجی سیاحت کو بڑا خطرہ لاحق ، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی
کیپیسٹی پیمنٹس کی تفصیلات
نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ سال کیپیسٹی پیمنٹس 1806 ارب 18 کروڑ روپے رہیں۔
- تھرمل پاور پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹس: 1241 ارب 49 کروڑ روپے
- قابل تجدید توانائی کے پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹس: 564 ارب 69 کروڑ روپے
- نیوکلیئر پاور پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹس: 362 ارب 70 کروڑ روپے
- مقامی گیس کے پاور پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹس: 36 ارب 16 کروڑ روپے
- تھر کوئلے کے پاور پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹس: 256 ارب روپے
- درآمدی کوئلے کے پاور پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹس: 413 ارب روپے
- درآمدی ایل این جی پر کیپیسٹی پیمنٹس: 143 ارب 78 کروڑ روپے
- فرنس آئل پر کیپیسٹی چارجز: 28 ارب 87 کروڑ روپے
یہ بھی پڑھیں: Strong Condemnation of Terrorist Attack Near Karachi Airport in the USA
انرجی پرچیز پرائس
’’جنگ‘‘ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024-25 میں انرجی پرچیز پرائس 11 ہزار 37 ارب روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ویمن ٹیم سے دوستانہ فٹبال میچ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تاحال این او سی نہ مل سکا
پاور پلانٹس کا استعمال
- نیوکلیئر پاور پلانٹس کا استعمال: 78.5 فیصد
- مقامی گیس پر پاور پلانٹ کا استعمال: 57.4 فیصد
- تھر کوئلے پر پاور پلانٹ کا استعمال: 72.9 فیصد
- درآمدی کوئلے پر پاور پلانٹ کا استعمال: 22.9 فیصد
- درآمدی ایل این جی کے پاور پلانٹ کا استعمال: 41.4 فیصد
- فرنس آئل پر لگے پلانٹ کا استعمال: 1.9 فیصد
یہ بھی پڑھیں: بالیوڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کی حالت مزید بگڑ گئی، دماغ کی سرجری کا امکان
قابل تجدید توانائی کا استعمال
نیپرا کے مطابق قابل تجدید توانائی، پانی، ہوا، سولر اور بگاس پاور پلانٹس کا مجموعی استعمال 36.7 فیصد رہا جبکہ قابل تجدید توانائی واپڈا پن بجلی منصوبوں کا استعمال 45.6 فیصد رہا۔
لانٹ بندش کے باعث 965 میگاواٹ نیلم جہلم پن بجلی پلانٹ کا استعمال صفر رہا۔
بجلی قیمتوں پر اثرات
رپورٹ میں نیپرا کا کہنا ہے کہ قابل تجدید منصوبوں کا کم استعمال بجلی قیمت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔








