افغان طالبان رجیم کے کتنے کارندے جہنم واصل ہو چکے۔۔۔؟پاک،افغان سرحد کی صورتحال پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بیان آ گیا
وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک-افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بیان آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
پاکستان کا مضبوط جواب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ: ’’افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور جاتا رہے گا۔ افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پروپیگینڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ خوش فہمیوں پر مبنی ایسی تمام افواہیں خفت مٹانے کے لیے پھیلائی جارہی ہیں۔ عملی میدان میں شکست فاش کے بعد افغان طالبان رجیم جھوٹ اور پروپیگینڈے کا سہارا لے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
ٹویٹر بیان
افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور جاتا رہے گا.
افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پروپیگینڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.
خوش فہمیوں پر…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 26, 2026
یہ بھی پڑھیں: یہ لڑکیاں گجراتی رقص پیش کریں گی، پورا ہال جھوم اٹھا،ہمیں یوں لگا جیسے کوئی خوبصورت تتلی سٹیج کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک اْڑتی پھر رہی ہو
پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ: ’’افغان طالبان رجیم کو ہر گز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ الحمدللہ پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج حملہ آوروں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 36 کارندے جہنم واصل ہو چکے، متعدد زخمی ہیں۔ وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے جبکہ 3 جوان زخمی ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ: ’’پاکستان نے گزشتہ دنوں خطے بالخصوص پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کے دفاع میں پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ نے افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پناہی کو پوری دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر سے بے نقاب کر دیا۔ افغانستان کو ماضی کی پسپائیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے۔’’








