کابل سمیت افغانستان کا کوئی علاقہ ہماری دسترس سے دور نہیں،راناثنااللہ
مشیروزیراعظم کی بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیروزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، کابل سمیت افغانستان کا کوئی علاقہ ہماری دسترس سے دور نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا کو بے بنیاد قرار دے دیا
افغان رجیم کی صورتحال
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق راناثنااللہ نے کہا کہ افغانستان پر قابض جتھے کی کوئی اوقات نہیں ہے، پاکستان کی مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، افغان طالبان رجیم بھارت کے فنڈزپر چل رہی ہے، پاکستان کا صرف دہشتگردی کے خاتمے کا مطالبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستانی پائلٹ پکڑنے کا دعویٰ ، پاکستان کی تردید
افغان طالبان کے خلاف کارروائیاں
خیال رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف حکومت نے 1 سال میں کتنا قرض لیا؟ تفصیلات سامنے آئیں
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان رجیم کی کواڈکاپٹر کے ذریعے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کا پٹرز گرادیے گئے۔
نقصانات کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، افغان طالبان رجیم کے 133 اہلکار ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ڈرونز کے ذریعے چن چن کر طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔








