آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل، افواجِ پاکستان کا خراجِ تحسین
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ساتویں سالگرہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر افواجِ پاکستان نے اس تاریخی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک پر کمیشن بنانے کی درخواست خارج
افواجِ پاکستان کا عزم
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سربراہانِ بحریہ و فضائیہ نے مشترکہ پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قومی سلامتی اور علاقائی امن کے تحفظ کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، خاتون سمیت دو افراد گرفتار
آپریشن کی اہمیت
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ 27 فروری 2019ء کو شروع کیے گئے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا گیا، اس کارروائی نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی تاریخ رقم: سٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی
خطے میں تزویراتی توازن
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ اس آپریشن نے مزید جارحیت کو روکا اور خطے میں تزویراتی توازن بحال کیا، قیادت نے اس موقع پر اس امر کا اعادہ کیا کہ افواجِ پاکستان ہر خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پاکستان کی خودمختاری
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنی خود مختاری کے تحفظ اور عالمی استحکام میں کردار ادا کرتا رہے گا۔








