ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
کولمبو میں فیصلہ کن لمحہ
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) گرین شرٹس کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فیڈریشن سپین کے وفد کی کمیونٹی مسائل پر پولیس حکام سے ملاقات
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ
تفصیلات کے مطابق گروپ 2 کے اہم میچ میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو کے آر پریماداساسٹیڈیم میں شام ساڑھے بجے مدمقابل آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ
پاکستان کی امیدیں
انگلینڈ کی نیوزی لینڈ پر فتح پاکستان کی امیدوں کو برقرار رکھے گی، تاہم نیوزی لینڈ کی کامیابی سے پاکستان کے لیے اگر مگر کا چکر ختم اور سری لنکا کے خلاف شیڈول آخری گروپ میچ رسمی کارروائی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنے کن کن شہروں میں کتنے ڈرونز گرائے اور اس دوران کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟
پوائنٹس کا حال
انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر سیمی فائنل کا مضبوط امیدوار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی ملاقات
پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی
نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست اور پاکستان کی سری لنکا پر فتح بھی پاکستان کو براہ راست سیمی فائنل میں نہیں پہنچا سکے گی۔ اس کے لیے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف مخصوص مارجن سے لازمی فتح درکار ہوگی تاکہ اس کا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر ہوجائے۔
پریکٹس سیشن
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے آرام کیا تھا اور آج بھرپور پریکٹس سیشن کا انعقاد ہوگا۔








