ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
کولمبو میں فیصلہ کن لمحہ
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) گرین شرٹس کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: محنت، اخلاص اور خدمتِ انسانیت کی ایک روشن داستان
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ
تفصیلات کے مطابق گروپ 2 کے اہم میچ میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو کے آر پریماداساسٹیڈیم میں شام ساڑھے بجے مدمقابل آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان کی امیدیں
انگلینڈ کی نیوزی لینڈ پر فتح پاکستان کی امیدوں کو برقرار رکھے گی، تاہم نیوزی لینڈ کی کامیابی سے پاکستان کے لیے اگر مگر کا چکر ختم اور سری لنکا کے خلاف شیڈول آخری گروپ میچ رسمی کارروائی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں الجفیر بیس پر امریکی فوج پر حملہ کیوں کیا؟ وجہ بتا دی۔
پوائنٹس کا حال
انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر سیمی فائنل کا مضبوط امیدوار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کرنے کا اعلان
پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی
نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست اور پاکستان کی سری لنکا پر فتح بھی پاکستان کو براہ راست سیمی فائنل میں نہیں پہنچا سکے گی۔ اس کے لیے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف مخصوص مارجن سے لازمی فتح درکار ہوگی تاکہ اس کا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر ہوجائے۔
پریکٹس سیشن
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے آرام کیا تھا اور آج بھرپور پریکٹس سیشن کا انعقاد ہوگا۔








