پاک افغان صورتحال: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
پریس کانفرنس کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک افغان صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر آج پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا برسلز کا تاریخی دورہ
اہم بریفنگ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج سہ پہر 4 بجے اہم پریس کانفرنس میں پاک افغان صورتحال پر بریف کریں گے۔
افغان طالبان کے حملے کا جواب
واضح رہے کہ گزشتہ رات افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلا اشتعال حملے کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔ پاک افواج کے حملوں میں 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان طالبان کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک، توپ خانے اور چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔








