پاکستان نے کن کن افغان پوسٹوں پر قبضہ کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
افغان پوسٹوں پر قبضے کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان پوسٹوں پر قبضے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
آپریشن غضب للحق کی کارروائیاں
روزنامہ جنگ کے مطابق، پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال کارروائی کے جواب میں آپریشن غضب للحق جاری ہے۔ فضائیہ اور بری افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کے دوران 17 اموات، رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع
پاکستان کا پرچم لہرانا
27 افغان چوکیاں مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہیں اور 9 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا ا علام
پکتیا میں قبضہ کردہ پوسٹیں
پاکستان نے افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے پاکستانی جھنڈا لگا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں 2 شوال کے مقابل، 2 انگور اڈا کے مقابل اور 1 زرملان کے مقابل ہیں۔
افغانی ٹرمینل کی تباہی
پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈا کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔








