پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ بہت جلد قطر میں Meet & Greet سیشنز کا انعقاد کرے گا، چوہدری عدنان افضل چٹھہ

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی حکمت عملی

برسلز (نمائندہ خصوصی) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے اسکلز ڈیولپمنٹ چوہدری عدنان افضل چٹھہ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اسکل ایکسپورٹ کے فروغ کے لیے حکومتی حکمتِ عملی پاکستان کی معاشی خودمختاری کی مضبوط بنیاد بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نور مگسی کو پاکستان پیپلز پارٹی گلف کا جائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا

ہنر مند افرادی قوت کی تیاری

وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور انہیں عالمی منڈی سے جوڑنے کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی وژنری قیادت کے تحت صوبہ پنجاب کو انٹرنیشنل اسکلڈ مین پاور ہب بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اب تک کتنے مائننگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔۔؟ زمینی حقائق سامنے آ گئے

خصوصی منصوبے اور ان کی اہمیت

اس سلسلے میں پرواز کارڈ، TEVTA کی جدید ہاسپیٹیلٹی اور ماڈرن کنسٹرکشن لیبز، PVTC کے ذریعے دو لاکھ نوجوانوں کی فنی تربیت جبکہ PSDF کے تحت ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ جیسے منصوبے شامل ہیں۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے اسکلز ڈیولپمنٹ چوہدری عدنان افضل چٹھہ کو اپنے حالیہ دورۂ قطر کے خصوصی وفد میں شامل کیا۔ چوہدری عدنان افضل چٹھہ ایک متحرک، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو اسکل ڈویلپمنٹ اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر پینلز کے حوالے سے بڑی خوشخبری

عالمی روزگار کے مواقع

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ بہت جلد قطر میں Meet & Greet سیشنز کا انعقاد کرے گا، جس سے پاکستانی نوجوانوں کو براہِ راست عالمی روزگار کے مواقع تک رسائی حاصل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنر مند افرادی قوت نہ صرف پاکستان کی معیشت اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ کرے گی بلکہ قطر کی ترقی اور معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

پاکستان کی ترقی کی راہ

چوہدری عدنان افضل چٹھہ نے مزید کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ صاف ستھرا اور جدید پنجاب ایک مثالی صوبے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ وطن واپس آ کر سرمایہ کاری کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Categories: برطانیہ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...