پاک افغان کشیدگی، ڈاکٹر اسرار احمد کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی
پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغانستان کی طرف سے پاکستان پر حملے کی کوشش کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا
ڈاکٹر اسرار احمد کا پیشنگوئی
اس سلسلے میں ڈاکٹر اسرار احمد کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر موقع کی مناسبت کی وجہ سے انٹر نیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔ ڈاکٹر اسرار احمد (مرحوم) کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ "اب آپ شکنجے میں ہیں، اگر کوئی پیشرفت ہوگئی تو بھارت اور افغانستان زبردست حملہ کریں گے۔"
انہوں نے کہا کہ "افغانستان جو ہمارا دوست اور اتحادی تھا، کرزئی کے بیانات سے واضح ہوچکا ہے۔ سابق سفارتکار اکرم زکی بھی کہہ چکے ہیں کہ لکھ کر رکھ لو کہ ہم قریب پاکستان پر بہت بڑا حملہ کریں گے، اب ذرا بھی محسوس ہوا کہ چین اور پاکستان زیادہ قریب آرہے ہیں تو یہ کانٹا نکال دینا چاہیے۔"
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی مدت میں توسیع پاکستان کے لیے نیگ شگون
ڈاکٹر اسرار احمد کی اہم باتیں
پاکستان کی جو اگلی جنگ ہوگی اس میں بھارت اور افغانستان ایک ساتھ حملہ کریں گے، ڈاکٹر اسرار احمد pic.twitter.com/JJWnPal85G
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 27, 2026
پاکستان کا وجود اور مستقبل
انہوں نے مزید کہا کہ "شاید کوئی معجزہ ہو، پاکستان کا وجود خود بھی ایک معجزہ ہے اور تاتاریوں کی تاریخ دہرائی جائے لیکن چاہے ہمارے کروڑوں مر جائیں، پھر ہندو بھی مسلمان ہوگا لیکن اسی خطے سے اسلام کا احیا ہوگا۔"
"شاہ ولی اللہ دہلوی کی بھی پیشنگوئی ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ اونچی ذات کے لوگوں کی اکثریت اسلام قبول کرلے گی، ہمارے ذہن میں تو خیال ہی نچلی ذاتوں کا آتا ہے۔ پاکستان کدھر جا رہا، ہم روک نہیں سکتے، یہی حالات اور تاریخ کا رخ ہے۔"








