پاکستان کی فائر پاور حاوی، افغانستان نے سلامتی کونسل سے کشیدگی کم کرانے کیلئے مطالبہ کردیا، ماریو نوفال
سڈنی میں لبنانی آسٹریلین صحافی کا بیان
لبنانی آسٹریلین صحافی ماریو نوفال نے مختلف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طالبان فورسز اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں سے پسپائی اختیار کر رہی ہیں، کیونکہ پاکستان کی فائر پاور ان پر حاوی ہوگئی ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا کہ "رات بھر جاری رہنے والی کارروائیوں میں کابل، قندھار اور پکتیہ میں طالبان کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد کابل سے واپس آنے والی ویڈیوز میں آگ اور گاڑھا دھواں دیکھا گیا۔" پاکستان کا دعویٰ ہے کہ 133 طالبان مارے گئے اور 27 چوکیاں تباہ کی گئیں، جبکہ طالبان نے 55 پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اے این کے گلوبل پروفیشنل لیڈرز ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا افتتاح
پاکستانی دفاعی وزیر کا اعلان
????????????????Overnight airstrikes hit Taliban targets in Kabul, Kandahar, and Paktia.
Videos show massive fires and thick smoke rising from the capital.
Pakistan claims 133 Taliban killed, 27 posts destroyed.
Taliban claims 55 Pakistani soldiers dead.
Pakistan's defense minister… https://t.co/2ULtDt8ZlF pic.twitter.com/0juF14rZUN
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) February 27, 2026
افغان اہلکاروں کا ردعمل
انہوں نے مزید بیان کیا کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے افغانستان کے ساتھ "کھلی جنگ" کا اعلان کیا ہے، جبکہ افغان اہلکار فضل ہادی مسلم یار اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پاکستان پر کشیدگی کم کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔








