سپریم کورٹ کا این اے 251 کا فیصلہ، خوشحال خان خٹک کامیاب قرار
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عام انتخابات میں این اے 251 کے حلقے سے خوشحال خان خٹک کو کامیاب امیدوار قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی کہ ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں نے بچوں کو اغوا کر لیا، ویڈیو بھی ریلیز
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ ان کا مقدمہ فارم 45 کے گرد گھومتا ہے، 10 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 اور فارم 48 میں واضح فرق موجود ہے، جہاں ہر پولنگ سٹیشن پر ان کے مؤکل کے 100 ووٹ کم جبکہ مخالف امیدوار سید سمیع اللہ کے ووٹ فارم 48 میں بڑھا دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بیٹرز نے انگلینڈ کیخلاف ایشز میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا
عدالتی ریمارکس
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ جس نے یہ فارمولا بنایا اس نے 100 ووٹوں کا ہی فرق رکھا اور اس نوعیت کے کام رات کے وقت زیادہ آسانی سے کیے جاتے ہیں، اس پر سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ ایسا کام دن میں بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی ’روہنی‘ نے خودکشی کر لی
غلط نتائج پر کارروائی
دورانِ سماعت عدالت کے روبرو 10 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 پیش کیے گئے، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ غلط نتائج جاری کرنے پر ریٹرننگ افسر (آر او) کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ کیا ماضی میں کبھی غلط نتائج پر کسی آر او کے خلاف کارروائی ہوئی؟ الیکشن کمیشن کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ آر او کے خلاف کارروائی سے متعلق مکمل باب موجود ہے اور ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
فیصلے کا اعلان
سماعت مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے خوشحال خان خٹک کو فاتح امیدوار قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔








