پاک، افغان سرحد۔۔پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری، افغان طالبان فورسز کوکتنا نقصان پہنچا؟ سیکیورٹی ذرائع نے تازہ ترین صورتحال بتا دی
پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں
لاہور (طیبہ بخاری سے) افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔ جذبۂ ایمانی سے سرشار پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر
جوابی کارروائیاں اور قبضے
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔ پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ انداز اور دینی اقدار کے مطابق افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارا اور افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا۔ جنگ کی حالت میں بھی پیشہ ورانہ اور دینی اقدار کو پس پشت نہیں ڈالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غزہ کے طلبہ کی آمد: “جب لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ ہم فلسطینی ہیں تو کوئی بھی پیسے نہیں لیتا”
بھرپور جواب کا اثر
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران پاک، افغان سرحد پر افغان طالبان کی مانو جبہ پوسٹ کو بھاری نقصان پہنچا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیر واپس بُلا لیے۔
نقصانات کا سامنا
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان بارڈر ٹرمینل پوسٹ اور وارسک سیکٹر میں افغان پوسٹ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ افغان طالبان کے انگور اڈہ سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو بھی بھاری نقصان ہوا جبکہ افغان چارلی پوسٹ اور افغان بابری پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے شمالی پہاڑی سلسلے البرز میں امریکا کا ایف 15 طیارہ مار گرایا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
قندھار میں کامیاب کارروائیاں
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا۔ قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کی طرف، دو انگور اڈہ کی طرف اور ایک زرملان کی طرف ہیں۔ پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور سے بخارا: افغان سلطنت کی خواتین سکالرز کی زندگیاں – خصوصی نشست ابو ظہبی پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام
اہم فوجی تنصیبات کا نشانہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغانستان کے صوبہ قندھار میں افغان طالبان کے کور ہیڈکوارٹرز کو تباہ کردیا۔ قندھار میں افغان طالبان کے لاجسٹکس بیس اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو کامیابی سے تباہ کردیا گیا۔ پاکستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں افغان طالبان رجیم کا ایمونیشن ڈپو بھی تباہ کردیا۔
ولی خان سیکٹر میں کارروائی
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاک، افغان سرحد پر ولی خان سیکٹر میں پاک فوج نے ایک اور افغان پوسٹ کو مسمار کردیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔








