پاکستان تعلقات معمول پر لانے کے لیے پُرعزم ہے بشرطیکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ظہور بلیدی

ایفغان طالبان کی جارحیت پر مذمت

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان فورسز کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس نوعیت کی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں اور باہمی اعتماد کو مجروح کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات

پاکستانی مسلح افواج کا مؤثر جواب

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے بروقت اور مؤثر جواب قابلِ تحسین ہے۔ وطن کے تحفظ اور سرحدوں کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی

پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات کو باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر معمول پر لانے کے لیے پُرعزم ہے، بشرطیکہ اس بات کی ٹھوس یقین دہانی کرائی جائے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...